اسلام آباد: خود کو امریکی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرنیوالا افغان شہری گرفتار

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارت خانے کا اہلکار ظاہر کرنے والا جعل ساز پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم افغان شہری ہے جو فراڈکیسز میں مطلوب ہے جب کہ ملزم نے گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے نے افغان شہری سے متعلق شکایت کی تھی، پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندے کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *