لانس نائیک محمد محفوظ شہید (نشان حیدر) کی 54ویں برسی، مسلح افواج کی جانب سے شاندار خراج عقیدت

راولپنڈی(پاکستان امیج)آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نشان حیدر کے حامل لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی 54ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ لانس نائیک محمد محفوظ شہید بہادری، قربانی اور مادرِ وطن سے بے لوث عقیدت کی عظیم مثال ہیں۔

1971 کی جنگ کے دوران واہگہ سیکٹر پر انہوں نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا۔

شدید زخموں اور مسلسل دشمن کی فائرنگ کے باوجود وہ بے خوف ہو کر آگے بڑھے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگ میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی بہادری پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخ کے روشن ترین بابوں میں سے ایک ہے۔

ان کی اعلیٰ قربانی ناقابلِ تسخیر جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور بے لوثی کی عکاس ہے، جو مسلح افواج اور قوم کے درمیان اس مقدس رشتے کو مزید مضبوط کرتی ہے جس کے دفاع کے لیے سپاہی حلف اٹھاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی برسی پر مسلح افواج نے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اس عہد کی تجدید کی کہ قوم کے ہیروز کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *