وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

پشاور(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اسلام آباد میں اشتہاری قراردیدیا گیا۔

وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 ایم پی ایزبھی اشتہاری قرار دیے گئے۔

مینا خان، امجد علی، شفیع اللہ جان اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع کردیے گئے، پانچوں ملزمان کو سی ٹی ڈی اسلام آباد کے 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا۔

ملزمان کو اشتہار کے ذریعے 30 روز کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ، عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ 30 دن تک پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزمان کے اشتہارات آج اخبارات میں شائع کردئیے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *