وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد کی اے ٹی سی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، صوبائی وزیر مینا آفریدی، اور شفیع اللہ آفریدی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، جس میں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود ملزمان کے پیش نہ ہونے پر یہ کارروائی شروع کی گئی ہے۔ عدالت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر کے خلاف تھانہ نون کے مقدمہ میں بھی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *