ورلڈکپ، آسٹریلیا کے خلاف میچ میں آج پاکستانی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان ہے؟ جانیے

بنگلورو (پاکستان امیج) آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم نے آج کے اہم میچ میں فتح کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔

نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز” کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور کوچنگ سٹاف کی گزشتہ روز اہم میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا جیسے اہم حریف کے خلاف پلان پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ آج کے میچ میں نائب کپتان شاداب خان کو آرام دینے کی توقع ہے، ان کی جگہ اسامہ میر کو موقع دیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو فارم میں نہ ہونے کے سبب آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کوچنگ سٹاف نے بھی اسامہ میر کو آج ٹیم میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *