کرنسی مارکیٹ میں ہلچل، ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قیمتوں میں ردوبدل، خریدار ہوشیار رہیں!

کراچی (پاکستان امیج): پاکستان کی اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں منگل کو پھر ہلچل دیکھنے میں آئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق طلب اور رسد کے دباؤ نے روپے کی قدر کو متاثر کیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283.25 روپے جبکہ انٹر بینک میں 280.70 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے بھی اپنی اڑان جاری رکھی ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 378.50 روپے اور یورو 332.00 روپے تک جا پہنچا ہے۔ انٹر بینک میں بھی پاؤنڈ 375.11 روپے اور یورو 329.53 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی رجحانات کے باعث اہم کرنسیوں میں تیزی کا رجحان غالب ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *