پشاور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم مزید 50 لاکھ روپے بڑھانےکا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسزکے شہدا کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ روپےکرنےکا اعلان کیا۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کےاہل خانہ کےشانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں،حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھےگی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔
Pakistan Image