لاہور ہائیکورٹ نے نظربند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے نظربند تمام اساتذہ کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اساتذہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اساتذہ پرامن احتجاج کررہے تھے، نہتے اساتذہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نظربند کردیا گیا جو غیرقانونی غیرآئینی اقدام ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے،عدالت نے ڈی سی کی رپورٹ آنے کے بعد پنجاب بھر میں اساتذہ کی نظربندی کالعدم قرار دیدی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 114اساتذہ کی نظربندی کالعدم قراردیدیا اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *