سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے معاملے پر جاری ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن نے پولیس کو فواد چودھری کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کی صبح 10 بجے پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *