ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اے ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔

ویسٹ انڈیز اے ویمنز ٹیم کے خلاف رامین شمیم کو قومی اے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امبرکائنات، انوشہ ناصر، ایمان فاطمہ، فاطمہ شاہد ، گل فیروزہ، گل رخ ، حمنہ بلال ، نورین یعقوب، عمیمہ سہیل، صائمہ ملک، سدرہ نواب، شوال ذوالفقار، سدرہ نواز، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز ویمنز اے کے خلاف 3 میچوں کی یہ سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی جس کے پہلے 2 میچ 24 اور 26 اکتوبر کو غنی انسٹی ٹیوٹ فار کرکٹ میں ہوں گے جبکہ آخری ون ڈے میچ 29 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا انتخاب مریدکے میں قومی کیمپ میں 28 کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *