صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر پنجاب کو بلاول ہاؤس لاہور بلالیا

لاہور (پاکستان امیج) صدر مملکت آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس لاہور بلالیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب اور دیگر پارٹی رہنما صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتِ حال اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم کی ملاقات ہوئی تھی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *