آسڑیلیا کے خلاف میچ، پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

نئی دہلی (پاکستان امیج) آئی سی سی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔
جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گی، گرین شرٹس تا حال انجری مسائل سے دو چار ہیں۔اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کا علاج جاری ہے، وہ کل کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، وہ آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں گے۔سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *