کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، خاتون اور 5 بچے جھلس کر زخمی

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے علاقے لائنز ایریا جیکب لائن شہاب الدین مارکیٹ کے قریب گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور پانچ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو سول برنس سینٹر منتقل کیا جارہا ہے، زخمیوں کی شناخت 28 سالہ حمیدہ بی بی زوجہ خدا داد، 13 سالہ محمد اللہ ولد محمد لعل، 5 سالہ شعیب اللہ ولد خدا داد کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں 7 سالہ زرمینہ دختر خدا داد، 6 سالہ حفصہ دختر خدا داد اور دو سالہ رضیہ دختر خدا داد شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *