اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ تاریخ میں ایسی مثال موجود نہیں کہ مجرم کو ضمانت دی جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے کہا کہ آج نواز شریف کو ضمانت دے کر قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے خود کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں، نیب کو کس نے کہا کہ آکر کھڑے ہو جائیں اور کہیں کہ ہمیں اعتراض نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایسے فیصلوں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
Pakistan Image