سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی، گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *