’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 30 سال، شاہ رخ خان اور کاجول کے کرداروں کا مجسمہ لندن میں نصب

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول نے مشہور رومانوی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سالہ جشن کے موقع پر لندن کے معروف لیکسٹر اسکوائر میں راج اور سمیرن کے لائف سائز مجسمے کا افتتاح کیا۔

کاجول نے اس موقع پر نیلے رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جبکہ شاہ رخ خان نے کلاسک بلیک سوٹ میں شرکت کی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں دونوں اداکار اپنے مجسمے کے سامنے فلم کے مشہور انداز میں کھڑے نظر آئے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے اور یہ نا قابل یقین ہے کہ لوگ اس سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنا فلمی ڈائیلاگ بھی دہرایا کہ بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں سینیورٹا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ برطانیہ کے تمام لوگوں کا دلی شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔

یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 میں ریلیز ہوئی تھی اور 102.5 کروڑ روپے کی کمائی کر کے اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *