اسلام آباد(پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز میں درخواست ضمانت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر تھیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں ملاقات کی اجازت پر بھی سماعت نہیں ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ کی ریگولر کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی،عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ ڈویژن بنچ میں آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت ہوگی۔
Pakistan Image