لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی سعودی عرب سے دبئی کیلئے روانگی تاخیر کا شکار ہو گئی۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے دبئی سے پاکستانی وقت کے مطابق پرواز میں صبح ساڑھے 10 بجے سوار ہونا تھا تاہم سعودی عرب میں ضروری میٹنگ کے سبب روانگی تعطل کا شکار ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پہلے اعلان کردہ وقت سے کچھ دیر بعد میٹنگ میں شرکت کر کے دبئی کیلئے روانہ ہو جائیں گے، ان کے ساتھ لندن سے آنیوالے رفقاء بھی دبئی جائیں گے۔
نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان آج دبئی پہنچیں گے جو 21 اکتوبر کو نوازشریف کے ہمراہ پاکستان واپس آئیں گے۔
Pakistan Image