سرمایہ کار سخت بے چین! اربوں روپے نقصان کا اندیشہ، پی ایس ایکس میں 1200 پوائنٹس کمی

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مندی کے ساتھ ہوا۔ دن 11 بجکر 45 منٹ تک 100 انڈیکس میں ایک ہزار 183 پوائنٹس کی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریبا 1200 پوائنٹس کمی سے 166,458 کی سطح پر موجود ہے۔

اسٹاک میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن سیکٹرز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ حبکو، مری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم ای بی ایل اور این بی پی جیسے بڑے اسٹاک مندی میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ روز منگل 2 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں مجموعی منفی رجحان رہا جہاں بڑے انڈیکس، شعبہ جاتی بینچ مارکس اور فیوچرز کنٹریکٹس منافع کی بحالی (پرافٹ ٹیکنگ) کے باعث دباؤ میں رہے۔ بینچ مارک ایس ای 100 انڈیکس منگل کو 419.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 167,642.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *