اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وفاقی وزیر اور (ن )لیگ کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف 21اکتوبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریں گے،نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق لیگل ٹیم( ن) لیگ کاکہنا ہے کہ عدالتی ریلیف ملنے کے باوجود نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد اترے گا، نوازشریف کا سفری پلان عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سفری پلان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،نوازشریف اسلام آباد ایئرپورٹ پر لیگل ٹیم سے ملاقات بھی کریں گے۔
Pakistan Image