یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف کااظہار تشویش

اسلام آباد(پاکستان امیج)یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف کااظہار تشویش کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیاگیا،گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے توانائی ڈویژن کی سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہے،آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *