قیدی کے بجائے کی پی عوام کی فکر کریں؛ عظمیٰ بخاری کا سہیل آفریدی کو پیغام

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور دھرنے اور احتجاج ہے جب کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کے عوام کی نہیں قیدی کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں عوام کو مفت کینسر ادویات کی فراہمی کے بعد اب مفت پلاٹس کی تقسیم بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے بعد ’اپنی زمین اپنا گھر‘ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوش نصیب مستحق افراد کو خود فون کرکے پروگرام میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیر اطلاعات کے مطابق “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار گھر تعمیر ہو رہے ہیں، جبکہ آئندہ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ “ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ آج بھی دھرنا دھرنا کھیل رہا ہے، جبکہ پنجاب میں مریم نواز لوگوں کو گھر اور مفت پلاٹ دے رہی ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا منشور ہمیشہ عوام کی خدمت رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کا منشور دھرنے اور احتجاج کے گرد گھومتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 2 ماہ سے ساڑھے 4 کروڑ آبادی کا صوبہ (خیبر پختونخوا) بے یار و مددگار ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *