کراچی (پاکستان امیج)اداکارہ درفشاں نے اپنی پینٹنگ کی قیمت ایک کروڑ روپے بتاکر سب کو حیران کردیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دانش نواز کینوس پر لگی بلو رنگ سے ترچھی لکیر والی درفشاں کی پینٹنگ مداحوں کو دکھارہے ہیں۔
ویڈیو میں دانش نے اس ترچھی لکیر کا سوال کرتے ہوئے اداکارہ سے مذاق کیا۔
اس پر درفشاں نے کہاکہ اس تصویر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے جس پر دانش نواز بھی حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
دانش نواز کی حیرانی پر درفشاں نے کہا کہ ’ آرٹ ایسے ہی بکتا ہے‘۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداحوں کا ردعمل بھی دانش نواز سے ملتا جلتا ہے۔
Pakistan Image