آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم کا شاہین آفریدی کو مشورہ

بنگلورو(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے میچ سے قبل فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیا ہے۔

شاہین آفریدی نے اب تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران 3 میچز میں 34.75 کی اوسط سے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 6.31 رہا جو کہ زیادہ ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے رواں ورلڈکپ میں اب تک متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے شاہین آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شاہین اچھی بولنگ کر رہا ہے، اس کا اعتماد تھوڑا کم ہے لیکن وہ وکٹ لینے والا باولر ہے’۔

وسیم اکرم نے نجی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شاہین وکٹیں نہیں لے رہا تو اسے چاہیے کہ وہ نارمل رہے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہ کرے، مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *