نیب ترامیم سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل،حکومت کی تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کےفیصلے کے خلاف اپیل میں تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین، قانون کے برخلاف ہے، وفاقی حکومت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی بجائے صرف عدالتی سوالات کے جواب دینے تک محدود کیا گیا.

وفاقی حکومت نے وزارت قانون کے ذریعے وکیل مخدوم علی خان کی وساطت سے نیب ترامیم کیخلاف اپیل میں تفصیلی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین ،قانون کے بر خلاف ہے. درخواستگزار کو 6 ماہ میں 22 سماعتوں پر مؤقف پیش کرنے اور جواب دینے کی اجازت دی گئی. دوران سماعت وفاقی حکومت کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی بجائے صرف عدالتی سوالات کے جواب دینے تک محدود کیا گیا. درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی کو گزارشات جمع کروانے کیلئے تین ماہ جبکہ وفاقی حکومت کو تین ہفتے کا ٹائم بھی نہیں دیا گیا.

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *