شیر افضل مروت نے کے پی ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا بیٹا بہرام خان بھی ساتھ تھا، علی امین نے بہرام کو دیکھ کر کہا کہ بیٹا تمہیں کیا چاہیے، تو بہرام کہنےلگا کہ مجھے آئی فون چاہیے ، تو علی امین نے جیب سے پانچ ہزار کی دو گڈیاں ، 10 لاکھ روپے نکال کر دے دیئے، میں نے کہا رہنے دیں لیکن وہ نہیں مانے ۔

شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ مسئلہ یہ ہوگیا کہ جب بھی میں اور بہرام خان کے پی ہاؤس کے باہر سے گزرتے تو کہتا تھا کہ میں نے علی امین سے ملنا ہے ، علی امین کی بہرام سے فون پر بھی بات ہو جاتی ہے ، میں نے کبھی کسی کی امداد قبول نہیں کی لیکن علی امین کا بہرام کے ساتھ لگاؤ ہے ، جب بھی علی امین بہرام سے ملتا ہے ایک لاکھ سے کم نہیں دیتا تھا، علی امین کنجوس آدمی نہیں ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *