چیئرمین پی سی بی کی سعودی وزیر کھیل سے ملاقات، مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

ریاض (پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ریاض میں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان عملی منصوبہ بندی کے ذریعے مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق بھی ہوا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشین گیمز اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت نے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *