لاہور: ڈاکٹروں نے مہارت سے 3 سالہ بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی

لاہور(پاکستان امیج)لاہور میں ڈاکٹروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 سال کی بچی کے معدے سے ہیئر پن نکال لی۔

ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے ہیئر پن نکالی گئی، حساس پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان نے انجام دیا۔

جنرل اسپتال لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ پروفیسرشاہد، پروفیسر فریاد، ڈاکٹر حسن سلیمان نے پروسیجر کی نگرانی کی۔

اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ چونگی امر سدھو کی 3 سالہ جنت نے کھیلتے ہوئے ہیئر پن نگل لی تھی، بچی کے گھر والے جنت کو اسپتال لیکر آئے جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا تو معدے میں ہیئر پن نظر آئی جس پر بچی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *