نوازشریف کی درخواست پر آج ہی بینچ تشکیل دیئے جانے اور سماعت کا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف کی ضمانت کی درخواست پر آج ہی بینچ تشکیل دیئے جانے اور سماعت کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر الاٹ کر دیا گیا۔ نوازشریف کی جانب سے ان کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور عطا تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، عدالت پہنچنے تک گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد میں لینڈ کریں گے، عدالت پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں دائر کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *