ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کا میچ کتنے لوگوں نے آن لائن دیکھا؟ گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مقابلہ دیکھنے والوں کے سابقہ تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کی لائیو اسٹریمنگ ناظرین کی تعداد 3.5کروڑ (35ملین)تک پہنچ گئی، جو ایک نیا ریکارڈ ہے،اس سے قبل ایشیاکپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے 2.8کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا،قبل ازیں سال 2023میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کا فائنل 3.2کروڑ ناظرین نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *