پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاکستان امیج) پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ کر لیا جس کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور خطے میں ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ابابیل ویپن سسٹم کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔ سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربے کو دیکھا۔اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور مہارت کو سراہا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔

صدر مملکت عارف علوی، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے بھی سٹریٹجک فورسز کے تمام اراکین کو مبارکباد دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *