ذکاء اشرف بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد وطن واپس لوٹ آئے، صحافیوں، فینز کو ویزے ملے یا نہیں؟

لاہور (پاکستان امیج) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف بھارت سے واپس تو آ گئے مگر پاکستانی کرکٹ شائقین کو بھاریت ویزے دلوانے کے وعدے پر عمل درآمد نہ کروا سکے۔

بتایا گیا ہے کہ ذکاء اشرف پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزے جاری کرنے کے وعدے پر بھارت گئے تھے۔ سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ذکاء اشرف کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر وعدے کے باوجود چند سپورٹس جرنلسٹس کے علاوہ پاکستانی شائقین کو تاحال ویزے جاری نہیں کئے گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *