پنجاب حکومت کا محنت کشوں کیلئے بڑا اقدام

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور مالی معاونت کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

محنت کشوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *