لاہور (پاکستان امیج) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خاور مانیکا نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی جس پر جسٹس علی باقر نجفی آج سماعت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔
Pakistan Image