بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

بنگلہ دیش (پاکستان امیج)بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے اپنے کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے کیرئیر کی 13 ویں سنچری ہے۔ مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے۔

یاد رہے مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ان کے پاس لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی ہے جو ابھی تک قائم ہے ، انہوں نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *