وزیراعلی سہیل آفریدی نے کسی کو دھمکی نہیں دی ، بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، ترجمان

پشاور (پاکستان امیج )وزیراعلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی وضاحت کر تے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلی کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا، وزیراعلی نے کسی شخص کو دھمکی نہیں دی ، وزیراعلی کا پیغام واضح تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔جاری بیان کے مطابق ترجمان نے مزید بتایا کہ انتخابات میں مداخلت جرم ہے، وزیراعلی نے اسی قانونی حقیقت کی نشاندہی کی، الیکشن کے دوران کسی بھی غیر قانونی کارروائی کوروکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے بیان کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *