بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل

دبئی (پاکستان امیج)بھارتی کپتان روہت شرما کی ون ڈے رینکنگ میں طویل حاکمیت ختم ہوگئی اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آئی سی سی کی نئی ODI بیٹنگ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ مچل نے یہ مقام ویسٹ انڈیز کے خلاف 7ویں سینچری بنانے کے بعد حاصل کیا تاہم انجری کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

یہ صرف دوسرا موقع ہے جب کسی کیوی بیٹر نے یہ مقام حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل 1979 میں گلن ٹرنر نے ٹاپ پوزیشن سنبھالی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کئی بڑے نام جن میں مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر شامل ہیں ٹاپ فائیو تک تو پہنچے لیکن کبھی نمبر ون نہیں بن سکے۔

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما پہلی بار ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کولکتہ کی مشکل کنڈیشنز میں واحد نصف سینچری بنا کر ٹیم کو بھارت میں 15 سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ بیٹنگ میں نمبر ون جبکہ ہیری بروک دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے زخمی اوپنر شبھمن گل ٹاپ 10 سے صرف ایک درجہ باہر ہیں۔

پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں
پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ جیت نے ایک اور بڑا فائدہ دیا ہے۔ لیگ اسپنر ابرار احمد 11 درجے ترقی پا کر نمبر 9 پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے بولنگ میں رشید خان پہلے، جوفرا آرچر دوسرے اور کشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی20 رینکنگ
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی20 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر 2 درجے ترقی کے ساتھ نمبر 2 پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے ورون چکرورتی موجود ہیں جبکہ رشید خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ میں بھارتی اثر برقرار
نئی رینکنگ میں بھارت کے 4 کھلاڑی ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ روہت شرما نمبر 2، شبھمن گل نمبر 4، ویرات کوہلی نمبر 5، شریاس ایئر نمبر 8 جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران نمبر 3 پر موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *