پارٹی قیادت کو مشورہ دیا تھاکہ 27ویں ترمیم کی مخالفت نہ کریں،نور عالم خان

اسلام آباد(پاکستان امیج ) جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا تھاکہ 27ویں ترمیم کی مخالفت نہ کریں۔ایک انٹرویو میں نور عالم خان نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ ارکان 27ویں ترمیم کے حق میں تھے لیکن ہمارے لیڈران بھی وہ بات سنناچاہتے ہیں ، “جو ان کے دل کی ہو۔جے یو آئی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ازخودنوٹس کے خلاف میں بھی ترمیم لایا تھا یہ تو بہت اچھی ہے، استثنی سمیت ایک دو ترامیم پرحکومت پر تنقید ہوگی۔انہوں نے خیبر پختونخوا کے انتخابی نتائج پر بھی موقف دہراتے ہوئے کہا کہ “اگر ہمارا مینڈیٹ کے پی میں چوری ہوا تھا، تو پھر جس نے چوری کیا اس کا ساتھ کیوں دیں؟۔ نور عالم خان نے بانی پی ٹی آئی کے رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا “اگر وہ این آر او نہیں چاہتے تو پھر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی خواہش کیوں رکھتے ہیں؟۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *