پی سی بی کا صحافیوں،شائقین کوبھارتی ویزے جاری نہ کرنے پر ایک بار پھر احتجاج

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کا ایک بار پھر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے رابطہ ہوا ہے، جس میں پی سی بی کی جانب سے صحافیوں اور شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنے اور بھارتی شائقین کے ٹیم پاکستان کے ساتھ رویے پر احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا اور آئی سی سی پر واضح کیا ہے کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنا میزبانی کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پی سی بی نے آئی سی سی سے 14 اکتوبرکو احمد آبادمیں پاک بھارت میچ کے دوران انڈین فینز کا پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رویے پر بھی شدید احتجاج کیا ۔

پی سی بی حکام نے آئی سی سی سے پاکستانی میڈیا اور شائقین کے ویزوں کامعاملہ جلد حل کرانے اور بھارتی تماشائیوں کے رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *