اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد(پاکستان امیج)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔

ان کاکہناتھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے،یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا،ان کاکہناتھا کہ جانے کا فیصلہ 6ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *