فیصل آباد(مسائل نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ پاکستان اس وقت کسی بھی قسم کے انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمے داریاں نبھائیں،ان کاکہناتھا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ کا حق ہے،یہ استعفے سیاسی ہیں، یہ بہت جانبدار رہے ہیں،پارلیمنٹ جب چاہے گی ترمیم کرے گی،ان لوگوں نے پارلیمنٹ کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،طلال چودھری نے کہاکہ پاکستان کو 26ویں اور27ویں ترمیم نے استحکام دیا ہے،ملک کو استحکام دینے کیلئے اور ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ جو تشدد کرتا ہے وہ سیاست نہیں کرتا۔
Pakistan Image