بنوں اورلکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 خوارج ہلاک

پشاور (پاکستان امیج) پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے بنوں اور لکی مروت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج ہلاک کر دیے۔

سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کےخلاف بنوں اورلکی مروت میں کارروائی کی۔

سی پی او کا بتانا ہے کہ مشترکہ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ آپریشن میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *