پانچ بین الاقوامی دوا ساز کمپنیز نے پاکستان کو الوداع کہہ دیا! جانیں پس پردہ کیا راز چھپا ہے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں پچھلے تین سال کے دوران پانچ بڑی بین الاقوامی دوا ساز کمپنیاں یا تو اپنی مینوفیکچرنگ بند کر چکی ہیں یا مارکیٹ چھوڑ گئی ہیں۔

صحت کے وزیر سید مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ بایر، آئی سی آئی پاکستان، سانوفی ایونٹس، فائزر اور نووارٹس نے اپنی فیکٹریاں مقامی کمپنیوں کو منتقل کر دی ہیں۔ ان کمپنیوں کی یہ منتقلی ایک حکمت عملی کا حصہ ہے، نہ کہ پیداوار بند کرنے کا فیصلہ ہے۔

وزیر صحت کے مطابق فیکٹریاں نئی ملکیت کے تحت کام کر رہی ہیں تاکہ ضروری ادویات کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

خارج ہونے والی کمپنیوں اور ان کی فیکٹریاں درج ذیل ہیں:

بایر کی لاہور یونٹ

آئی سی آئی پاکستان کی مختلف شہروں میں کارخانے

سانوفی کی کورنگی انڈسٹریل فیکٹری

فائزر کی سائٹ کراچی فیکٹری

نووارٹس کی ویسٹ وارف فیکٹری

قومی اسمبلی کو اس بارے میں کسی وجہ کی تفصیل نہیں دی گئی کہ کمپنیاں کیوں مارکیٹ سے باہر ہو رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *