لاہور (پاکستان امیج) دنیا بھر میں آج غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کا غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ ہمارے مذہب میں حسنِ معاشرت اور حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے۔غربت کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا،معاشرے سے غربت کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو حکومت کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔
“جنگ” کے مطابق گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبِ حیثیت افراد کی اخلاقی اور سماجی ذمے داری ہے کہ ضرورت مند افراد کی مدد کریں۔
Pakistan Image