پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل سخت فیصلے

لاہور (پاکستان امیج) نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ (ن) نے عوامی سطح پر پارٹی پالیسی سخت کر دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اجلاسوں میں رہنما مشترکہ پالیسی سے اختلاف کر سکتے ہیں یا کھل کر تنقید کر سکتے ہیں مگر کسی معاملے پر ایک دفعہ پالیسی طے ہو گئی تو عوامی سطح پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے یہ فیصلہ نوازشریف کی پاکستان واپسی سے قبل کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل (ن) لیگی پالیسیوں کے خلاف کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں جس کے سبب پارٹی میں تقسیم کی لکیر عوامی سطح پر واضح دکھائی دینے لگی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *