کولمبو (پاکستان امیج) چند ہفتوں قبل سڈنی عدالت سے بری ہونے والے سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا سے مکمل طور پر پابندی اٹھا لی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے مطابق دانشکا گونا تھیلاکا نے آسٹریلیا میں ٹرائل مکمل کیا اور تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے فوری طور پر کرکٹر سے پابندی اٹھانے کی تجویز دی۔سری لنکن کرکٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تجویز کو منظور کر لیا ہے جس کے بعد دانشکا کو ہر طرح سے کھیلنے کی اجازت ہے اور وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ نے دانشکا گونا تھیلاکا کی گرفتاری پر تحقیقات کیلئے انڈیپینڈنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی، کرکٹر کو نومبر 2022 میں تمام فارمیٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں نومبر 2022 میں ریپ الزام میں دانشکا گونا تھیلاکا کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں سڈنی کی عدالت نے بری کیا تھا۔
دانشکا گونا تھیلاکا پر ریپ کیس میں چار مختلف الزامات تھے۔کرکٹر کے کیس میں تین الزامات کو پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا،دانشکا کو واحد الزام سے بھی بری کیا گیا۔آسٹریلوی میڈیا کا بتانا تھا کہ کیس میں زبردستی اور رضامندی کے بغیر تعلق قائم کرنے اور اس دوران جھوٹ بولنے کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image