آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ، کسی بحث اور نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ، اعظم نذیر تارڑ

کو ن سے مقدمات آئینی عدالت یا سپریم کورٹ سنے گی اس کی وضاحت کی گئی ہے اور سوموٹو کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے، عدالت پہلے مطمئن ہوگی،وزیر قانون
اسلام آباد(پاکستان امیج ) وفاقی وزیرقانون سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کسی بحث اور نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ، مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے عہدے کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم یہ عہدہ 27 نومبر تک بحال رہے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کسی بحث اور نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین قانون کے مطابق ہوچکا، اس کینوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، یہ غیر ضروری بحث ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 27 یا 29 نومبر کو ختم ہوگی۔انھوں نے فیلڈ مارشل اور آرمی چیف کے عہدے میں فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں اس کی وضاحت موجود ہے اور چیف آف آرمی اسٹاف نے جنگ میں دونوں ساتھیوں کو ساتھ ملا کر قیادت فراہم کی۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف آف فورسز کے عہدے کی مدت آئین کے مطابق مقرر کی جائے گی اور وزارت دفاع آرمی ایکٹ میں معمولی ترمیم پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کون سے مقدمات آئینی عدالت یا سپریم کورٹ سنے گی اس کی وضاحت کی گئی ہے اور سوموٹو کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے، عدالت پہلے مطمئن ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *