آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے 2 اہم ترین کھلاڑی فٹ ہو گئے

بینگلورو (پاکستان امیج)ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دلوں کو ’ زخمی ‘ کر دیا لیکن اس دوران اچھی خبر یہ آ رہی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کے2 پلیئرز فٹ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گئے ،بھارتی شہر بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کے اہم مقابلے سے قبل اوپنر فخر زمان اور لیگ سپنر اسامہ میر مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ فخر زمان گھٹنے کے درد اور اسامہ میر بخار میں مبتلا تھے جو اب صحتیاب ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں۔
بھارتی شہر بنگلورو میں موجود پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز پیر کو آرام کیا، کچھ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہلکی پھلکی جم ٹریننگ کی، آج ٹیم کا پریکٹس سیشن شام 6 سے رات 9 بجے تک شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اب تک 3 میچز کھیل چکا ہے جس میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی جب کہ بھارت کے خلاف 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *