وزیراعظم نے اپوزیشن کو کیا پیشکش کی تھی ؟ رانا ثناء کا اہم بیان آ گیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہی نہیں، وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر اپوزیشن کو پیشکش کی کہ آئیں میثاقِ استحکام پاکستان کریں، انہیں آفر کی کہ قومی مسائل پر بات کریں، ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قائمہ کمیٹیوں کا بھی بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اراکین 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجویز تو دیتے۔ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *