وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے مخدوم علی خان نے اپیل دائر کی ،وفاقی حکومت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے کے تحت اپیل دائر کی، اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،قانون سازی پارلیمان کااختیار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمان کے اختیار سے تجاوز ہے،اپیل میں نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔اپیل میں عدالت سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *